ABU-AL-ASAAD AHMED KHAN NAQASH-BANDI [ WALI , SAINT ] Noun, Name, Islamic Law, Historical |
حضرت مولانا ابو السعد احمد خان نقشبندیؒ ، مستی خان صاحب کے ہاں ۱۲۹۷ ھ { ۱۸۷۹ صدی مسیحی } میں بکھڑا ضلع میاں والی میں پیدا ہُوئے۔ برِّ صغیر کے مشہُور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ آخری عُمر میں مُتعدد جسمانی عوارض سے واسطہ رہا۔ نایاب کُتب جمع کرنے کے شائق تھے۔ تاہم کوئی تصنیف نہیں چھوڑی۔ ۱۲ صفر۱۳۶۰ { ۱۴۔مارچ ۱۹۴۱ء } کو وِصال فرمایا۔ |