SAWAT Noun |
سوات ۔ منگورہ رياست سوات کا تجارتی مرکز ہے ۔ شہد اور غير ملکی اشياء کے ليے مشہور ہے ۔ يہاں سے ايک سڑک سوات کے صدر مقام سيدو شريف کو جاتی ہے ۔ جس کے دونوں طرف عاليشان عمارات اور کھيل کے ميدان ہيں ۔ يہاں سے ڈيڑھ ميل لمبی سڑک مرغزار کو جاتی ہے ۔ جہاں والئی سوات کا مرمرين محل پہاڑی کے دامن ميں واقع ہے ۔ جس کے باغ ميں سنگ مرمر کی مسجد اور ايک جھرنا اترتا ہے ۔ جو رنگ بھرنگے پھولوں کو زندگی بخشتا ہے ۔ در حقيقت يہ جنت کا ايک خطہ ہے ۔ |