JUGHHRAFIA Noun |
جغرافيہ ۔ جغرافيائی شکل کے اعتبار سے عرب جزيرہ نما ہے ۔ جس کے تين طرف پانی اور ايک سمت خشکی ہے ۔ مغرب ميں بحيرہ قلزم آبنائے سويز اور بحيرہ روم ہے ۔ مشرق ميں بحر ہند خليج فارس اور بحر امان ۔ جنوب ميں بحر ہند شمال کی حدود بہت مختلف ہيں ۔ بعض جغرافيہ دان شام تک اس کی حدود کو وسعت ديتے ہيں ۔ عرب کی اب تک باقائدہ پيمائش اور مردم شماری نہيں ہوئی ہے ليکن تخمينی رقبہ بارہ لاکھ مربع ميل ہے ۔ جو جرمنی اور فرانس سے چار گنا ہے ۔ اور آبادی ايک کروڑ کے قريب ہے ۔ ملک کا بڑا حصہ ريگستان و صحرا پر مشتمل ہے ۔ ملک بھر ميں پہاڑوں کا سلسلہ پھيلا ہوا ہے ۔ يہاں کی آب و ہوا عموماً گرم خشک ہے ۔ |