LUBNAAN Noun, Name, Geology |
لبنان مشرق وسطیٰ کا ایک اہم عرب ملک ہے۔ یہ بحیرہ روم کے مشرقی کنارے پر ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں شام، جنوب میں اسرائیل اور مغرب میں بحیرہ روم واقع ہے۔ یہ خوبصورت ملک اپنے خوشبودار سیبوں، دیودار کے قدیم درختوں اور زیتون کے باغات کے لئے مشہور ہے۔1975 کی خانہ جنگی سے پہلے لبنان کو مشرق وسطیٰ کا پیرس اور سوئٹزرلینڈ کہا جاتا تھا۔ |