KHAOF-E-KHUDA Noun, Adjective |
اللہ تعالٰی کا خوف ۔ حضرت ابوالليثؒ فرماتے ہيں ۔ ساتويں آسمان پر اللہ تعالی کے ايسے فرشتے ہيں کہ پيدا ہونے سے لے کر قيامت تک سجدہ ميں رہيں گے ۔ اللہ کے خوف سے وہ کانپ رہے ہيں ۔ جب قيامت کا دن ہوگا تو وہ اپنے سر اوپر اٹھا کر کہيں گے ۔ اے اللہ تو پاک ہے جيسا حق تھا ہم ويسی عبادت نہيں کر سکے ۔ اور ان کی يہ بات اللہ کے اس فرمان کے مطابق ہے ۔ (وہ اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہيں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کچھ کرتے ہيں جو انہيں حکم ہوتا ہے ) |