PAKISTAN Noun, Name, Geology, Historical |
اسلامی جمہوریۂ پاکستان جنوبی ايشيا ميں واقع ہے۔ پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران اور جنوب ميں بحيرہ عرب واقع ہيں۔ پاکستان کا مطلب ہے پاک لوگوں کے رہنے کی جگہ اور يہ نام چودھری رحمت علی نے تجويز کيا تھا، رقبہ 796095 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً 163,985,373 ہے، 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود ميں آيا۔ |