LONDON Noun |
لندن جزایر برطانیہ کادارلحکومت ہے ۔ یہ بہت پرانہ شہر اور ایک مشہور بندرگاہ ہے ۔ انگلستان کے جنوب مشرق میں دریاۓٹیمزکے کنارے پر واقع ہے ۔دریاۓ ٹیمزکی پوری گزرگاہ کےساتھ جہازوں کے ٹھرنے کے لیے پلیٹ فارم بنے ہوۓ ہیں ۔ بڑے بڑے جہاز بآسانی یہاں پہنچ سکتے ہیں ۔ یہاں دنیا کے ہر حصے سے مال پہنچتا ہے ۔ اورپھرملک کےدوسرے حصوں میں بھیجا جاتا ہے ۔ گیہوں، اون، چاۓ، گوشت، مکھن، ہاتھی کے دانت اوردیگر بہت قسم کی اشیاء کی تجارت کا مرکز ہے ۔ |