|
Report Error/Send Feedback : JAUNDICE in Urdu
English Word | Urdu Word | JAUNDICE Noun |
یرقان ایک قسم کا مرض جو بڑوں کے علاوہ نومولود بچوں کو لاحق ہو جاتا ہے نومولود بچوں میں یرقانی کیفیت کا باعث یہ ہوتا ہے کہ بچوں کی ضرورت کے لیے ہرمو گلوبن کا بکثرت ضیاع ہو جاتا علامات مرض کا اظہار پیدائش کے بعد ایک ہفتہ کے اندر اندر ہو جاتا ہے ۔ اسباب کے اعتبار سے یہ دو طرح پر معرض وقوع میں آتا ہے ایک تو صغراوی وقوع میں آتا ہے اور ایک تو صغراوی نالیوں میں رکاوٹ واقع ہو جانے کے بعد جو جگر سے صفرا پتہ میں اور پھر وہاں اے انتڑی میں پہنچاتی ہے جیسے مرارہ کی نالی میں صفراوی پتھری کا پھنس جانا یا کسی کرم کا اٹک جانا ۔ دوم جو بغیر بندش کے صفراوی نالیوں میں واقع ہو جیس بعض اقسام کے حمیات ۔ پارہ یا سیسہ کا زہر اور امراض جگر وغیرہ کے ضمن میں پیدا ہوا کرتا ہے ۔ اسی قسم کا یرقان دوسرے مرض کی علامات ہے اور بذات خود مرض نہیں ۔ علامات پیشاب زرد بھورے ، سیاھی مائل رنگ کا آنے لگتا ہے پورا جسم اور تمام ساختیں زرد ہو جاتی ہیں ۔ |
|
Sponsored Ads
Ad Space Available - Promote your Business Here!
Contact Us
|