ACARINA Adjective |
ایکرینا ۔ جوئیں ۔ چپڑیاں ۔ عنکباتی قبیلہ کے چھوٹے چھوٹے کیڑے بیضوی شکل کی مخلوق ۔ ان کا جسم پچکا ہوا اور پیٹ اور سر پر مشتمل ہوتا ہے ۔ منہ کے حصے کاٹنے ۔ سوئی کی طرح چبھونے اور خون چوسنے کیلئے موزوں ہوتے ہیں ۔ بالغ کیڑے کی ٹانگوں کے چار جوڑے اور لارواکے تین جوڑے ہوتے ہیں ۔ ان جوڑوں اور چپڑیوں کی ۶۰۰۰ انواع ہوتی ہیں ۔ |