ANTLERS Adjective |
اینٹلر ۔ قرن گوزن ۔ ہرن کے سر میں دو ہڈی نما ابھار ۔ سینگوں کے برعکس یہ عموما شاخدار ہوتے ہیں ۔ ہر سال جھڑ جاتے ہیں ۔ اور صرف نر ہرن تک محدود ہیں ۔ البتہ رینڈیئر کے مادہ اور نر دونوں میں یہ قرن پائے جاتے ہیں ۔ زرافوں میں بھی یہ سینگ نما ابھار مادہ اور نر دونوں میں ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ بہت چھوٹے اور غیر شاخدار اور ہمیشہ جلد میں ملفوف رہتے ہیں ۔ |