CORAL Adjective |
کورل ۔ مونگا ۔ مرجان ۔ ڈھانچہ بنانے والے ہوا پسند حیوان ۔ یہ چھوٹے چھوٹے جیلی جیسے بحری حیوانات چونے جیسا مادہ خارج کرتے ہیں جو ڈھانچہ تشکیل کرتا ہے ۔ ان کا لاروا ابتدا میں سمندر میں کسی چٹان سے چیک جاتا ہے ۔ اس میں سے ایک نیالا روا نکل آتا ہے ۔ جب پہلا لاروا مر جاتا ہے تو نیا لاروا اس کے ڈھانچہ سے چپک جاتا ہے اور نشوونما پاتا رہتا ہے ۔ چنانچہ کورل کی تہہ بنتی چلی جاتی ہے ۔ انہیں کورل ریفس کہتے ہیں ۔ استوائی خطے کے گرم پانیوں میں خوب پنپتا ہے ۔ |