MOSQUITO Adjective |
ماسکیٹو ۔ مچھر ۔ چھوٹا ۔ نازک ۔ ناتواں حشرہ ۔ دو پروں والا بعوضہ ۔ لمبی چبھنے والی تھوتھنی رکھتا ہے ۔ چشم حشرہ نہیں ہوتی ۔ ٹانگیں لمبی اور پیٹ دبلا پتلا ہوتا ہے ۔ پروں کا ایک جوڑا ہوتا ہے ۔ جنسی دو شکلیت کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اس کی مادہ خون چوستی ہے ۔ نر شہد یا نباتاتی رس کو خوراک بناتا ہے ۔ لاروا کے مرحلہ میں پانی میں رہتا ہے ۔ انڈے پانی پہ تیرتے ہیں ۔ لاروا اور پیوپا پانی کی سطح کے نیچے رہتے ہیں ۔ ملیریا اور دیگر امراض انسانوں میں پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ |