BACTERIUM
|
بیکٹیریم ، بکٹیریا کی واحد ۔ ایک خلیاتی پودا جس میں ضیائی تالیف نہیں ہوتی ۔ بہت سے جراثیم بیماریوں کی وجہ سے بنتے ہیں ۔ ان میں سے زیادہ تر کو ادویات سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ بکٹیر یا فطرت میں اپنا مخصوص کردار ادا کرتے ہوئے مردہ جانوروں اور پودوں میں بوسیدگی اور تحلیل پیدا کرتے ہیں ۔ بکٹیریا کو ان کی شکلوں کی وجہ سے تین گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ کوکس ، گول جراثیم ، سپائریلم ، بل دار جراثیم اور بیسی لس ، سلاخ نما جراثیم کو کہا جاتا ہے ۔ |