BLOOD
|
خون ۔ سیال حالت کی بافت جو اعلی درجہ کے حیوانوں میں گردش کرتی ہے ۔ اس سیال کو خون کہا جاتا ہے ۔ یہ حیوانوں کے جسم کے تمام خلیوں کو آکسیجن اور خوراک پنہچاتا ہے اور وہاں سے فضول مادوں کو دور کرتاہے ۔ اس تمام تر عمل کو میٹا بولک سرگرمی کہتے ہیں ۔ ایک اوسط فرد میں سات لٹر خون ہوتا ہے اور جسم کے وزن کا 6 سے 10 فیصد ہوتا ہے ۔ خون کے بڑے اجزا میں پلازمہ ، کار پسلز اور ہیمو گلوبن شامل ہیں ۔ |