CARBON
|
کاربن ۔ کرہ ارض پر وسیع طور پر پایا جانے والا عنصر اس کی علامت C جوہری عدد 6 ، جوہری وزن 12.01 اور گرفت 4 ہے ۔ کاربن آزاد اور مرکب دونوں حالتوں میں پایا جاتا ہے ۔ اس کی قلمی شکلیں ہیرا اور گریفائیٹ ہیں ۔ غیر قلمی شکلوں میں کاجل ، معدنی کوئلہ ، چوبی کوئلہ ، حیوانی کوئلہ ، کاربن گیس اور کوک ہیں ۔ عام نامیاتی مرکبات کا اہم جزو ہے ۔ یہ پیر یا ڈک ٹیبل کے چوتھے گروپ میں واقع ہے ۔ اس کے چاروں ویلنسی کے بانڈ ایک چار سطحی شکل کے کونوں میں واقع ہوتے ہیں ۔ ہوا میں آسانی سے جلتا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے ۔ |