ELECTRON
|
الیکٹران ۔ برقیہ : اسے منفی برق پارہ بھی کہتے ہیں ۔ الیکٹرانز ایٹم کے نیوکلیئس کے گرد مختلف مداروں میں تیزی سے گھومتے ہیں ۔ کمیت کے لحاظ سے یہ پروٹان یا نیوٹران سے ہلکے ہوتے ہیں ۔ ان پر منفی چارج ہوتا ہے ایٹم میں پروٹان اور الیکٹران کی تعداد مساوی ہوتی ہے ۔ الیکٹران کی زیادہ سے زیادہ تعداد پہلے مدار میں دو ، دوسرے مدار میں آٹھ اور تیسرے مدار میں اٹھارہ ہو سکتی ہے ۔ الیکٹران کی تعداد کے ساتھ مداروں کی تعدادبھی زیادہ ہوتی ہے ۔ |