HAEMOGLOBIN
|
ہیمو گلوبن ۔ خون کے سرخ ذرات کا رنگدار مادہ جو آکسیجن کو پھیپھڑوں سے بافتوں تک لے جانے کا فریضہ سرانجام دیتا ہے ۔ یہ ایک دوہری پروٹین ہے جو ہیم کے آئرن پور فائرین مرکب اور بنیادی پروٹین گلوبن پر مشتمل ہوتی ہے ۔ یہ پھیپھڑوں میں آکسیجن کے ساتھ مل جاتی ہے ۔ یہ کاربن آکسائیڈ سے بھی اختلاط کرتی ہے اور کاربوکسی ہیموگلوبن بناتی ہے ۔ یہ خون کی تیزابیت ( ph) کو بھی منظم کرتی ہے ۔ تنفس میں عمل انگیزی کے ساتھ ساتھ co2 کو بافتوں سے اٹھا لاتی ہے ۔ |