PHASE
|
فیز ۔ ایک نمایاں اور یکساں مادے کا حصہ ایک فیز بناتا ہے مثلاً ایک سسٹم جس میں خالص پانی اپنے بخارات کے ساتھ توازن میں دو نمایاں حصے رکھتا ہے ۔ چنانچہ اس کے دو فیز ہیں (ایک مائع اور دوسرا گیس ) اسی طرح ایک غیر آمیزش پذیر کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ اور پانی کا مکسچر دو فیز رکھتا ہے لیکن الکوحل میں پانی کا محلول صرف ایک فیز رکھتا ہے برف اور پانی کا مکسچر دو فیزوں کا نظام اور پانی میں نمک کا محلول ایک فیز کا نظام ہے ۔ |