POLARIZATION
|
تقطیب ۔ ایک آڑی لہر کے ارتعاش میں ایسی رکاوٹ یا پابندی جس سے ارتعاش ایک اکلوتے پلین میں رُونما ہو ۔ تقطیب کی اہم اقسام درج ذیل ہیں ۔ سمتی تقطیب ۔ اس تقطیب میں دوقطبہ مالیکیول جو جب برقی میدان میں رکھا جاتا ہے تو وہ خود کو اس میدان میں مخصوص سمت سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
الیکٹران تقطیب: ہر مالیکیول میں موجود الیکٹرانز میدان کے مثبت قطب کی طرف معمولی سا مُڑ جاتے ہیں ۔
ایٹمی تقطیب : مثبت تبدیلی رکھنے والے نیوکلی ایک دوسرے کی طرف معمولی سا ہٹ جاتے ہیں ۔
مالیکیولی تقطیب ؛ اس میں سمتی تقطیب ، برقی تقطیب اور ایٹمی تقطیب بیک وقت رونُما ہوتی ہیں ۔ |