|
Report Error/Send Feedback : POLAROGRAPHY in Urdu
English Word | Urdu Word | POLAROGRAPHY
|
پولیرو گرافی ۔ کیمیائی تجزیہ کا ایک طریقہ جس کی بُنیاد محلول میں اشیاء کے لیے مخصوص پولیروگرامز پر ہوتی ہے ۔ تجزیہ کا انتہائی ترقی یافتہ الیکٹروکیمیکل طریقہ ہے جو بالخصوص ایسے مادوں کے رقیق محلولوں کے لیے موزوں رہتا ہے ۔ جن کی برق پاش تخفیف مرکری کیتھوڈ پر اثر پذیر ہوتی ہے ۔ ایک ڈراپنگ مرکری الکیٹروڈ( DME) پولیروگرام میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ پولیروگرام محلول میں موجودہر قابلِ تخفیف نوع کے لیے ایک مرحلہ یا قدم دکھاتا ہے ۔ یہ قدم تخصیصی پوٹینشل کا اور جزو کے ارتکاز کے اعلٰی تر تناسب کا عکاس ہوتا ہے ۔ سازگار واقعات میں متعدد اجزاء کا سُراغ لگای جا سکتا ہے اور پولیروگرام سے حجمی تعین کیا جا سکتا ہے ۔ یہ طریقہ کار خاص طور پر دھات کے خفیف ذرات کے تعین کے لیے مفید ہے ۔ اور محلول میں مخلوطات کی پڑتال میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ غیر آبی محلولوں میں اجسام کی پڑتال بھی کی جا سکتی ہے ۔ |
|
Sponsored Ads
Ad Space Available - Promote your Business Here!
Contact Us
|