ALLERGIN Noun |
حساسیت پیدا کرنے والے عناصر ، الرجی پیدا کرنے والے عناصر وہ اینٹی جن جو الرجی کا باعث بنتی ہے ۔ الرجین کی مختلف اقسام ہیں اور یہ مختلف اعضاء پر اثر کرتی ہے ۔ پولن گرین ، فر ، پرندوں کے پَر ، پھپھوندی اور گرد وغیرہ ، فیور ، یعنی بخار کا باعث بن سکتے ہیں ۔ کاسمیٹکس ، ادویات اور بعض دوسرے کیمیکل جلد کی سوزش کا باعث بن سکتے ہیں ۔ بعض کھانے پینے کی اشیاء اسہال ، قبض وغیرہ کر سکتی ہیں ۔ جب کسی شخص کی الرجی کا باعث پتہ چل جاتا ہے تو پھر اس شخص کی الرجی دور کی جا سکتی ہے ۔ |