SPHINX Noun, Name, Geology, Historical |
مصر کے آثار قدیمہ میں ابوالہول بہت مشہور ہے۔ یہ غزہ کے علاقے میں ہے۔ اس کی لمبائی 189فٹ اور اونچائی 65فٹ کے قریب ہے۔ دور سے دیکھیں تو پہاڑ سا نظر آتا ہے۔ یہ مجسمہ تقریباَ َ تین ہزار سال قبل مسیح ایک بڑی چٹان کو تراش کر بنایا گیا تھا۔ اس کے پنجے اور دھڑ شیر کے ہیں اور سر انسان کا۔ سورج دیوتا کی حیثیت سے اس کی پوجا بھی کی جاتی تھی۔ |