لوہا ۔ حدید ۔ ایک خاکستری عبوری دھات ہے ۔ یہ فطرت میں ہیماٹائیٹ لیمونائٹ ، میگنی ٹائٹ ، آئرن پائرائٹ اور سپیتھک آئرن کے کچ دھات کی صورت میں ملتی ہے ۔ اسے بلاسٹ فرنس میں کوک ، لائم سٹون اور گرم ہوا استعمال کرکے صاف حالت میں حاصل کیا جاتا ہے ۔ ہوا میں ، غیر دھاتوں اور تیزابوں کے ساتھ خوب تعامل کرتی ہے ۔