Sr. | English Words | Urdu Words |
756 | Yet they ascribe to jinns a partnership with God, although He created them; and they ascribe to Him sons and daughters, without possessing any knowledge. All praise be to Him. He is much too exalted for things they associate (with Him)[Q 6-100] R Holy Quranic Report Error! | اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا۔ حالانکہ ان کو اسی نے پیدا کیا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا کھڑی کیں وہ ان باتوں سے جو اس کی نسبت بیان کرتے ہیں پاک ہے اور (اس کی شان ان سے) بلند ہے |
757 | Yet they attribute to God what they find detestable; and their tongues assert the lie that for them is only good. On the contrary, there is Fire for them, and they will be thrown into it[Q 16-62] R Holy Quranic Report Error! | اور یہ خدا کے لیے ایسی چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور زبان سے جھوٹ بکے جاتے ہیں کہ ان کو (قیامت کے دن) بھلائی (یعنی نجات) ہوگی۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے (دوزخ کی) آگ (تیار) ہے اور یہ (دوزخ میں) سب سے آگے بھیجے جائیں گے |
758 | Yet they choose apart from Him gods who have not created any thing and have themselves been created, who possess no power over their loss or gain, or their death or life or being raised to life again[Q 25-3] R Holy Quranic Report Error! | اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا |
759 | Yet they did not differ about it until knowledge came to them, through rivalries among themselves. If the Word of your Lord, (staying) it for a time ordained, had not preceded it, the matter would have been settled among them. But those who came to inheri R Holy Quranic Report Error! | اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں)۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں |
760 | Yet they hasten to follow in their footsteps[Q 37-70] R Holy Quranic Report Error! | سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں |