Sr. | English Words | Urdu Words |
936 | It is God who has sent down the Book with the truth, and the Balance. How do you know the Hour is not near[Q 42-17] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو |
937 | It is God who made the cattle for you so that some you ride and some you eat[Q 40-79] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو |
938 | It is God who made the earth a dwelling for you, and the sky a vaulted roof, who fashioned you and gave you excellent form and provided you with clean and wholesome things. He is God, your Lord. So blessed be God, the Lord of all the worlds[Q 40-64] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے |
939 | It is God who made the night for you to rest, the day to make things visible. Indeed God is gracious to men, but most men are not grateful[Q 40-61] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (کہ اس میں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے |
940 | It is God who raised the skies without support, as you can see, then assumed His throne, and enthralled the sun and the moon (so that) each runs to a predetermined course. He disposes all affairs, distinctly explaining every sign that you may be certain o R Holy Quranic Report Error! | خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو |