Sr. | English Words | Urdu Words |
1006 | It is He who sends down splendent revelations to His votary that he may take you out of darkness into light; for surely God is gracious and kind to you[Q 57-9] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے |
1007 | It is He who sends down water from the skies, and brings out of it everything that grows, the green foliage, the grain lying close, the date palm trees with clusters of dates, and the gardens of grapes, and of olives and pomegranates, so similar yet so un R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں |
1008 | It is He who sends down water from the sky of which you drink, and which nourishes the plants you feed your cattle,[Q 16-10] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں) جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو |
1009 | It is He who sends His blessings on you, as (do) His angels, that He may lead you out of darkness into light, for He is benevolent to the believers[Q 33-43] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی۔ تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور خدا مومنوں پر مہربان ہے |
1010 | It is He who sent down the sense of security into the hearts of believers so that their faith may increase with belief, -- God´s are the armies of the heavens and the earth; and God is all-knowing and all-wise[Q 48-4] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے |