Sr. | English Words | Urdu Words |
976 | It is He who accepts repentance from His creatures and forgives their trespasses, for He knows what you do[Q 42-25] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے |
977 | It is He who created man from water, then gave him consanguinity and affinity. Your Lord is omnipotent[Q 25-54] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا۔ پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا۔ اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے |
978 | It is He who created night and day, the sun and the moon, revolving on its orbit[Q 21-33] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ (یہ) سب (یعنی سورج اور چاند اور ستارے) آسمان میں (اس طرح چلتے ہیں گویا) تیر رہے ہیں |
979 | It is He who created the heavens and the earth In six spans, and has control over the waters (of life) so that he may bring out the best that everyone of you could do. Yet if you said to them: \"You shall certainly be raised from the dead,\" the unbelieve R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے |
980 | It is He who created the heavens and the earth in six stages, then assumed the throne. He knows whatsoever enters the earth, and whatsoever comes out of it, and what comes down from the sky and what goes up to it; and He is with you wheresoever you may be R Holy Quranic Report Error! | وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے |