Sr. | English Words | Urdu Words |
991 | It is He who gives you life and death. When He creates a thing, He has only to say: \"Be,\" and it is[Q 40-68] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے |
992 | It is He who gives you life, then makes you die; then He will bring you back to life again. Man is surely most ungrateful[Q 22-66] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے |
993 | It is He who grew the gardens, trellised and bowered, and palm trees and land sown with corn and many other seeds, and olives and pomegranates, alike and yet unlike. So eat of their fruit when they are in fruit, and give on the day of harvesting His due, R Holy Quranic Report Error! | اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا |
994 | It is He who has sent His Apostle with the guidance and the true faith, so that He may exalt it over every other creed. God is sufficient as a witness[Q 48-28] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے |
995 | It is He who has subdued the sea that you may eat fresh meat from it, and obtain ornaments to wear. You see the ships plough through it that you may seek of His bounties and, perhaps, be grateful[Q 16-14] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں۔ اور اس لیے بھی (دریا کو تمہارے اختیار میں کیا) کہ تم خدا کے فضل سے (معاش) تلاش کرو تاکہ اس کا شکر کرو |