Sr. | English Words | Urdu Words |
986 | It is He who enables you to travel over land and sea. When you sail in ships in a favourable breeze, you rejoice. But when a gale begins to blow and the waves dash against them from every side they realise that they have been caught in it, (and) they call R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں |
987 | It is He who first creates and then reverts it. This is how His law works inevitably. His semblance is of the most sublime in the heavens and the earth. He is all-mighty and all-wise[Q 30-27] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کو بہت آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے |
988 | It is He who gave the sun its radiance, the moon its lustre, and appointed its stations so that you may compute years and numbers. God did not create them but with deliberation. He distinctly explains His signs for those who can understand[Q 10-5] R Holy Quranic Report Error! | وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم کرو۔ یہ (سب کچھ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ سمجھنے والوں کے لیے وہ اپنی آیاتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے |
989 | It is He who gave you hearing, sight, and hearts, but only few of you give thanks[Q 23-78] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (لیکن) تم کم شکرگزاری کرتے ہو |
990 | It is He who gives you life and death, and His the alternation of night and day. Even then you do not understand[Q 23-80] R Holy Quranic Report Error! | اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں |