Sr. | English Words | Urdu Words |
551 | God is the creator of all things, and He is the guarantor of all things.[Q 39-62] R Holy Quranic Report Error! | خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے |
552 | God is the friend of those who believe, and leads them out of darkness into light; but the patrons of infidels are idols and devils who lead them from light into darkness. They are the residents of Hell, and will there for ever abide[Q 1-257] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں کہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ اہل دوزخ ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے |
553 | God is the light of the heavens and the earth. The semblance of His light is that of a niche in which is a lamp, the flame within a glass, the glass a glittering star as it were, lit with the oil of a blessed tree, the olive, neither of the East nor of th R Holy Quranic Report Error! | خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |
554 | God is too glorious for what they ascribe to Him[Q 37-159] R Holy Quranic Report Error! | یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے |
555 | God is verily with those who are pious and devout, and those who are doers of good[Q 16-128] R Holy Quranic Report Error! | کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکوکار ہیں خدا ان کا مددگار ہے |