1959 | GOTAM BUDH R Noun, Name, Historical Report Error! | تقریباً 25 سو برس پیشتر گوتم (اصلی نام سدھارتھـ)جب پيدا هوا تو نجوميوں نے بتايا تها كه يه بچه بڑا هو كر بادشاه بنے گا يا پهر سادهو ، گوتم بچپن ہی سے غور و فکر اور سوچ بچار میں رہا کرتا تھا۔ سات برس تک بن میں جوگ اختیار کر کے اس فکر و تلاش میں پھرا کہ دنیا میں جو دکھ درد اور گناہ ہے اس سے کس طرح رہائی ہو۔ آخر وہ دن آیا کہ گوتم بدھ نے راحت و تسکین حاصل کی۔ گوتم بده گيا ميں ایک املى کے پیڑ کے نیچے دھیان دھرے بیٹھا تھا، اس کے دل میں ایک قسم کی روشنی محسوس ہوئی، دل کو اطمينان سا آگيا۔ معلوم ہو اکہ فاقے اور جسم کو ایذا دینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ دنیا اور عقبی، میں خوشی اور راحت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ نیک اور پاک زندگی بسر کر۔ سب پر رحم کر اور کسی کو مت ستا۔ گوتم کو یقین ہوگیا کہ نجات کا سچا راستہ یہی ہے ۔80 برس کی عمر تک بدھ دیو نے جابجا پھر کر اپنے مت کو پھیلایا۔ |