Sr. | English Words | Urdu Words |
2216 | MIR SHER ALI AFSOS R Noun, Name, Literary, Historical Report Error! | میر شیر علی افسوس کے آباو اجداد ایران سے آکر ہندوستان میں آباد ہوئے۔ افسوس دہلی 1737ء میں پیدا ہوئے، 1809ء کلکتہ میں ان کا انتقال ہوا۔ فورٹ ولیم کالج کے زمانہ میں میر شیر علی افسوس نے دو کتابیں تصنیف کیں١) باغ اردو) آرائش محفل ”باغ اردو “ شیخ سعدی کی گلستان کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں سادگی کی کمی ہے، دوسر ی کتاب میں سلاست اورروانی اور بے تکلفی اس کتاب کا خاصہ ہے۔ |
2217 | MIR TAQI MIR R Noun, Name, Literary, Poetical, Historical Report Error! | میرتقی میر کی شاعری کا اہم بنیادی عصنر غم سب سے نمایاں ہے۔میر کا غم آفاقی نوعیت کا ہے جس میں غم عشق سے لے کر غم دنیا کا احوال موجود ہے۔ انہوں نے جو کچھ محسوس کیا بڑی صداقت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ان کی شاعری اپنے تجربات اور احساسات کاصحیح اور سچا اظہار ہے۔ان کے اشعار جو بھی پڑھتا ہے اس کے دل میں اتر جاتے ہیں۔میر کی شاعری ہندی اور ایرانی تہذیب کی آمیزش کی بہترین مثال ہے۔ |
2218 | MIR TAQI MIR R Noun, Name, Poetical, Historical Report Error! | میر تقی میر تخلص ، آگر ہ میں 1722ءمیں پیدا ہوئے ۔اردو شاعرى ميں مير تقى مير كا مقام بہت اونچا ہے ـ وہ اپنے زمانے كے ايكـ منفرد شاعر تھے ،میر کی زندگی رنج و الم کی طویل داستان ہے، 1810ءمیں لکھنو میں انتقال ہوا |
2219 | MIR ZAFAR ULLAH KHAN JAMALI R Noun, Name Report Error! | میر ظفر اللہ خان جمالی ،صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم ہیں۔ انتخابات 2002اکتوبر کے نتیجے میں ان کو پارلیمنٹ نے 21 نومبر 2002 میں وزیر اعظم منتخب کیا۔ لیکن میر ظفر اللہ خان جمالی نے 26 جون 2004ء کو استعفٰی دے دیا۔ عام طور پر خیال ہے کہ اس استعفٰے کی بنیادی وجہ چودھری خاندان سے چند باتوں پہ اختلاف ہے۔ |
2220 | MIRA R Name Report Error! | میرا ۔ شہزادی ۔ بے حد خوبصورت ۔ |