پائین ایپل ۔ انناس ۔ دو سالہ بوٹی ۔ اس کا تنا بہت چھوٹا ۔ گل اوراق لمبے سخت پتوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کے کنارے دانے دار اور چوٹی خار دار ہوتی ہے ۔ پھولداری مکمل اور بڑی ہوتی ہے مرکب یا مخلوط پھل پیدا کرتا ہے ۔ پھل خوردنی اور ڈیزرٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔