Sr. | English Words | Urdu Words |
331 | HYDROCHLORIC ACID (HCL) R
Report Error! | ہائیڈ روکلورک ایسڈ ۔ ایک بے رنگ تیز چھبتی ہوئی بورکھنے والی گیس ۔ ہائیڈ روجن کلورائیڈ کا آبی محلول ۔ یہ گیس مرتکز سلفیورک ایسڈ کے ساتھ سوڈیم کلورائیڈ کو گرم کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔ تیزی سے حل ہوتی ہے ۔ اساسوں کے ساتھ عمل کرکے نمکیات بناتی ہے ۔ اسے کلورین ، کلورائیڈ تیار کرنے کے علاوہ کارن سٹارچ سے گلوکوز حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسے ادویات اور ماالملوک (آب سلطانی ) بنانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔ لیبارٹریوں میں اسے متعامل شے کے طور پر کام میں لاتے ہیں ۔ |
332 | HYDROCHLORIC ACID, HCL
R
Report Error! | ہائیڈ روکلورک ایسڈ ۔ نمک کا تیزاب ، ایک بے رنگ دخانی ( دھواں پیدا کرنے والا ) سیال جو ہائیڈ روجن کلورائیڈ اور پانی سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ یہ ایک تیز قسم کے تیزاب کے مخصوص خواص رکھتا ہے ۔ اسے رنگوں ، ادویات اور فوٹو گرافی کے سامان میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہائیڈ رو ہالک ایسڈزسیریز میں سب سے زیادہ طاقتور تیزاب ہے ۔ تکسیدی عوامل کے ذریعے cl2 کے ساتھ تکسید کے عمل سے گزرتا ہے ۔ |
333 | HYDROCHLORIC ACID,MURIATIC ACID R Noun Report Error! | نمک کا تيزاب ۔ ہائيڈروجن کلورائيڈ کا آبی محلول |
334 | HYDROCHLORIDE R Noun Report Error! | ہائيڈرو کلورائيڈ ۔ نمک کے تيزاب کی نامياتی بنياد |
335 | HYDROCHLORIDE R Noun Report Error! | نمک کے تیزاب کا کسی نامیاتی اصلیے کے ساتھ مرکب ۔ |