Sr. | English Words | Urdu Words |
451 | HYDROGENATION R
Report Error! | ہائیڈ روجی نیشن ، ہائیڈ رو جنیت ۔ ایسا عمل جس میں ہائیڈ روجن کو کسی مادے میں اس کی گیسی حالت میں اور کسی عمل انگیز کی موجودگی میں شامل کیا جاتا ہے ۔ امونیا کی تشکیل ہیبر کے پراسیس کے ذریعے اور غیر سیر شدہ نباتاتی تیلوں کو سخت بنانے کا عمل ہائیڈ روجی نیشن کی مثالیں ہیں ۔ |
452 | HYDROGENATION OF COAL R
Report Error! | کوئلہ کی ہائیڈ روجی نیشن ۔ ہائیڈ روجن کے عمل سے مصنوعی طور پر معدنی تیل کوئلہ سے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کا انحصار کوئلہ میں موجود کاربن کا اختلاط ہائیڈروجن کے ساتھ ہے جس کے نیتجہ میں ہائیڈ روکاربنز بنتے ہیں ۔ |
453 | HYDROGENATION OF OIL R
Report Error! | تیلوں کی ہائیڈروجی نیشن ۔ نباتاتی اور سیال حیوانی چکنائیوں کو ہائیڈروجن کے ذریعے مصنوعی طور پر سخت بنانے کا عمل سیال چکنائیاں اور تیل مائع ٹرائیولین کی بہت بڑی شرح رکھتے ہیں ۔ اس کو ٹھوس ٹرائی سٹیرین میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ عمل نکل کی موجودگی میں ہائیڈروجن مکمل کرتی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں چکنائیاں سخت ہو جاتی ہیں اور اُن کا نقطہ پگھلاﺅ بڑھ جاتا ہے ۔ |
454 | hydrogencarbonate ion (bicarbonate ion) R Phrase Report Error! | ہائیڈرروجن کار بونیٹ آئن : آبی محلول میں موجود اہم آئن ۔ یہ پانی کے عارضی سخت پن کا سبب بھی بنتا ہے ۔ |
455 | HYDROGENIUM R Noun Report Error! | (کیمیا) یائیڈروجن ۔ (بطور دھات) |