Sr. | English Words | Urdu Words |
1051 |
THRIPS R Adjective
Report Error!
|
تھرپس ۔ بہت چھوٹے ۲ ملی میٹر تک لمبے نازک پتلے حشرات ۔ ان کے پر لمبوترے اور جھالر نما ہوتے ہیں ۔ لاروا اور بالغ حشرہ نازک پودوں کی بافتوں میں سوراخ کر کے رسنے والا رس چوستے ہیں ۔ مرچ ۔ پیاز اور گندم کے پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ |
1052 |
THERMO SETTING PLASTIC R
Report Error!
|
تھرموسیٹنگ پلاسٹک ۔ ایک پولیمرائزڈ مادہ جو گرم ہونے پر پلاسٹک کی شکل اختیار کرتا ہے اور پھر کیمیائی تبدیلی کی وجہ سے سخت ہو جاتا ہے ۔ اس طرح ایک مختلف مادہ حاصل ہوتا ہے جو گرم کرنے پر پلاسٹک میں تبدیل نہیں ہو سکتا اس کی زنجیروں میں کراس لنکس ہوتے ہیں جیسے بیکولائٹ ۔ |
1053 |
PHTHALIMIDE R
Report Error!
|
تھیلی مائیڈ ۔ نقطہ پگھلاﺅ ۲۳۰ سینٹی گریڈ ۔ بے رنگ تختیاں پگھلی ہوئی تھیلیک این ہائیڈ رائیڈ سے امونیا گزاری جاتی ہے تو یہ تختیاں بنتی ہیں ۔ Zn/NaOH محلول کے ساتھ تھیلا ہائید میں تخفیف ہو جاتی ہیں ۔ ایسڈاور الکیوں کے ساتھ طویلآب پاشیدگی پر رتھیلیک ایسڈ یا اس کے نمک میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ گبرئیل کی تالیف میں استعمال کرتے ہیں ۔ |
1054 |
ANNEALING R
Report Error!
|
تپانا ۔ کسی ٹھوس شے کواس درجہ حرارت تک گرم کرنا جو اس کے نقطہ پگھلاو سے کم ہوا اور پھر اسے بتدریج ٹھنڈا ہونے دینا ۔اگر ایسی شے کو تیزی سے ٹھنڈا کیا جائے تو وہ بھر بھر ی ہو جاتی ہے ۔ این نیلنگ یعنی تپانے کاعمل غالباً مالیکیولز اس طرح مرتب ہونے کی اجازت دے دیتا ہے کہ داخلی کھنچاو ختم ہوتا ہے ۔ یہ عمل سرنگ نما اوون میں کیا جاتا ہے ۔ |