Sr. | English Words | Urdu Words |
1556 |
METAL R Noun, Verb, Adjective
Report Error!
|
دھات ۔ فلز ۔ قدرتی مادہ جیسے سونا ۔ چاندی ۔ لوہا ۔ رانگ ۔ چمکیلا لوچ دار اور موصل برق و حرارت دھاتوں کا مرکب ۔ بھرت ۔ شیشہ سازی کا پگھلا ہوا مادہ ۔ سنہری پانی یا رنگ ۔ پل کی آہنی پٹڑیاں ۔ سڑک بنانے کی روڑی ۔ ڈامر ۔ دھاتی دھات کا بنا ہوا ۔ |
1557 |
METALLIC CONDUCTION R
Report Error!
|
دھاتی ایصالیت ۔ دھاتوں میں ایصالیت کی وجہ الیکٹران کی آزادانہ حرکت کسی تحلیل یا انتشار کے بغیر ہے دھات میں ہر ایٹم صرف ایک یا دو الیکٹران کو توانائی کی حالت میں دیتا ۔ اسے ایصالی پٹی کہا جاتا ہے ۔ یہ الیکٹرانز حرکت کرنے میں آزاد ہوتے ہیں ۔ |
1558 |
JIMSON WEED R Noun
Report Error!
|
دھتور: برصغیر کا ایک مشہور زہریلا پودا ہے جس میں نفیری جیسے بڑے سفید پھول کھلتے ہیں اور اس کے گول سبز پھل پر کانٹے اُبھرے ہوتے ہیں ۔ ان کو کھانے سے شدید پیاس لگتی ہے پھر جسم وسوسوں اور واہموں کا شکار ہو جاتا ہے ۔ مخبوط الحواسی چھا جاتی ہے اور موت سے ہمکنار ہو جاتا ہے ۔ |
1559 |
METLLIC CRYSTALLS R
Report Error!
|
دھاتی قلمیں ۔ قلموں کی وہ قسم جو زیادہ تر دھاتیں تشکیل دیتی ہیں ان میں دھاتی ایٹموں کے بیرونی الیکٹرانز قلموں کی طرف سے پوری طرح ملوث ہوتے ہیں چناچہ قلمی شکبہ میں مثبت چارج رکھنے آیونز آزاد الیکٹران کی گیس میں گھرے رہتے ہیں یہ آزاد الیکٹرانز اس حقیقت کے مظہر ہیں کہ زیادہ تر دھاتیں حرارت اور بجلی کی اچھی موصل ہوتی ہیں ۔ |
1560 |
METAL R
Report Error!
|
دھات ۔ ایسے عناصر جو بجلی کے اچھے موصل ہوں اور جن کی ایصالیت درجہ حرارت بڑھنے پر کم ہو جائے ۔ چناچہ دھات میں الیکٹرانز کے لیے بہت کم کشش ہوتی ہے پیر ڈک ٹیبل میں دھاتی کردار اوپر سے نیچے کی طرف بڑھتا جاتا اور بائیں سے دائیں طرف کم ہوتا چلا جاتا ہے ۔ دھاتیں عام طور پر نرم (ورق بنانے کے قابل ) لوچدار اور لچکدار (تار پذیر ) ہوتی ہے ۔ |