Sr. | English Words | Urdu Words |
56 | LEAD (II) SULPHATE (PBSO4) R
Report Error! | لیڈ ( ii) سلفیٹ ۔ سفید رنگ رنگ کا ٹھوس مادہ جو اینگل سائیٹ کی صورت میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے ۔ اسے پتلے سلفیورک ایسڈ یا حل پزیر سلفیٹ کو لیڈ سالٹ کے محلول میں شامل کرکے حاصل کیا جاتا ہے ۔یہ پانی میں یر حل پزیر لیکن گرم اور گاڑھے سلفیورک ایسڈ میں جزوی طور پر حل ہو جاتا ہے ۔ ٹھنڈا کرنے پر اس سے الگ ہو جاتا ہے ۔ امونیم ایسی ٹیٹ میں خوب حل ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ دہرے نمک کی تشکیل ہے ۔ اسے سیسے کی ثقل پیمائی کے تخمینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
57 | LEAD (II) SULPHIDE ( PBS) R
Report Error! | لیڈ (ii) سلفائیڈ ۔ سیاہ رنگ کا رسوب ، ہائیڈ روجن سلفائیڈ گیس کو پلمبوس سالٹ کے محلول میں سے گزارنے پر حاصل ہوتا ہے ۔ یہ فطرت میں گیلنا کی صورت میں پایا جاتا ہے ۔ نائیٹرک ایسڈ میں حل ہو جاتا ہے زردا مونیم سلفائیڈ میں غیر حل پزیر ہے ۔ |
58 | LEAD (IV) OXIDE (LEAD DIOXIDE, PBO2) R
Report Error! | لیڈ ( iv) آکسائیڈ ( لیڈ ڈائی آکسائیڈ ) ۔ چاکلیٹ براﺅن رنگ کا سفوف جو سوڈیم نائٹریٹ اور کلوریٹ کے مکسچر کو پگھلانے یا لیڈ سلفیٹ اور میگنیزئم ہائیڈ رو آکسائیڈ کے گرم محلول میں سے کلورین گزارنے پر حاصل ہوتا ہے ۔ پانی میں غیر حل پزیر ہے لیکن گرم کرنے پر تحلیل ہو جاتا ہے ۔ طاقتور تکسیدی عامل ہے سلفر کوا گر اس کے ساتھ گرم کیا جائے تو جل اٹھتی ہے ۔ ایسڈز کو منتشر کرکے کلورین کو آزاد کردیتا ہے ۔ ابلتے ہوئے الکلیوں کے ساتھ تعامل کرکے میٹا پلمبیٹ تشکیل دیتا ہے ۔ تکسیدی عامل اور سیسے کے ارتکاز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
59 | LEAD A DOUBLE LIFE R Verb Report Error! | باہر سے کچھ نظر آنا اندر سے کچھ اور ہونا ۔ |
60 | LEAD A FAST LIFE R Verb Report Error! | عیاشی اور آوارگی کی زندگی بسر کرنا ۔ |