Sr. | English Words | Urdu Words |
601 | MUHAMMAD R Name Report Error! | محمد ۔ تعریف کیا گیا ۔ |
602 | MUHAMMAD R Name Report Error! | محمد: بہت تعریف کیا ہوا ۔ حضور سرور کائناتﷺ کا اسم مبارک |
603 | MUHAMMAD (PBUH) R Noun Report Error! | محمدﷺ ۔ صفات حميدہ کے لائق ۔ بڑی تعريفوں کے لائق ۔ جن کا ہر عمل اللہ تعالی کے بتائے ہوے احکامات کے مطابق ہے ۔ اللہ تعالی کے آخری نبی ۔ جن کے بعد نہ کوئی نبی آيا ہے اور نہ آئے گا ۔ |
604 | MUHAMMAD AABID HUSSAIN DIO-BANDI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ حاجی سید مُحمد عابد حُسین دیو بندیؒ، آپ ۱۲۵۰ ھ { ۱۸۳۴ ء } میں پیدا ہُوئے۔آپ بھی مجوزینِ دار العلُوم میں سے ہیں ۔ آپ تین دفعہ اس ادارے کے مُہتمم مُقرّر ہُوئے۔ آپکا نسبتی تعلق ساداتِ رضویہ سے ہے۔ رشد و ہدائت کے علاوہ ، فنِ عملیات ، میں زبردست ملکہ حاصل تھا۔ طریقہء چشتیہ صابریہ کے بُزُرگ تھے۔ آپ ۲۷۔ ذوالحج ۱۳۳۱ { ۱۹۱۲ء } بروز جُمعرات دیو بند میں وِصال فرما گئے اور وہیں دفن ہُوئے۔ |
605 | MUHAMMAD ABDULLAH SALIM-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا محمد عبدُاللہ سلیم پوریؒ ، میاں نُور محمد کے گھر ۲۶۔ رجب۱۳۲۲ ھ { ۵۔ اکتُوبر ۱۹۰۴ ء } کو موضع سلیم پور سدھواں ضلع لدھیانہ میں پیدا ہُوئے۔ برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ دارالعلُوم دیو بند سے ۱۳۴۵ ھ میں سندِ فضیلت حاصل کی۔ سلسلہ نقشبندیہ کی ترویج و توسیع میں مصرُوف رہے۔ ۲۷۔ شوال ۱۳۷۶ ھ { جُون۔ ۱۹۵۶ ء } کو وِصال فرمایا۔ |