Sr. | English Words | Urdu Words |
621 | MUHAMMAD QASIM NANATWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حجۃ الاسلام مولانا مُحمد قاسم نانو توی ؒ ۱۲۴۸ھ {۱۸۳۳ صدی مسیحی } قصبہ نانوتہ ضلع سہارن پور میں پیدا ہُوئے۔ تاریخی نام خورشید حسن ہے۔ آپ دار العلُوم دیو بند کے بانی اور سر سیّد احمد خان کے ہم جماعت اور اُستاد بھائی بھی تھے۔ ۱۲۷۷ھ { ۱۸۶۱ صدی مسیحی } میں بیت اللّہ کی زیارت سے مشُّرف ہُوئے۔ آپ نے چاند پور { ضلع جہان پور } میں کئی بار پنڈتوں اور پادری صاحبان سے مُناظروں میں حِصۃ لیا۔ آپ اُردُو اور فارسی کے قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ نے ۴۔ جمادی الاول ۱۲۹۷ھ {۱۸۸۰ صدی مسیحی } میں تپ اور عرضِ ذات الجنب کے مرض کے باعث اِنتقال فرمایا۔ |
622 | MUHAMMAD SALIH JALANDHARI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا حافظ محمد صالح جالندھریؒ ، برِّ صغیرِ پاک و ہند کے ناموّر ولی ہو گُزرے ہیں۔ ۱۲۷۹ ھ میں راۓپور ضلع جالندھر میں پیدا ہُوئے۔ جامعہ رشیدیہ جالندھر کے موسس آپ ہی ہیں۔ ۶۔ شوال ۱۳۳۹ ھ کو وصال فرمایا۔ بوقتِ وصال عُمر ۶۰۔ سال تھی۔ |
623 | MUHAMMAD SHARIF HUSHIAR-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت حاجی محمد شریف ہوشیار پوریؒ ، کا شمار برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ یکم ستمبر ۱۹۰۱ ء کو ہندوستان کے ایک گائوں مہندی پور، ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ والد منشی نظام الدین تھے۔ فارغ التحصیل ہو کر ڈسٹرکٹ مڈل سکول امبوٹہ ، ضلع ہوشیار پور میں انگریزی کے اُستاد بنے۔ کئی تصانیف چھوڑیں۔ ۱۱۔اپریل ۱۹۸۵ ء کو وصال فرمایا۔ |
624 | MUHAMMAD SSIDDIQUE BHAR-CHAUNDWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ حافظ مُحمد صدیق بھر چونڈویؒ، کی تاریخ پیدائیش معلُوم نہیں۔ والد میاں مُحمد ملُوک تھے۔ آپ ایک قوی، عظیم الجثہ اور طویل القامت تھے۔ سلوک ورثے میں پایا۔ جیلانی سائیں کے ہاتھ پر بیعت فرمائی۔ آپ نے پیرانہ سُنت کی پیروی کرتے ہُوئے عُمر بھر شادی نہ کی اور جتی ستی رہے۔ کلمہء توحید، اور اللہ ہُو، کا وِرد ہمیشہ زُبان پر ہوتا۔ آپ نے ۸۔ جمادی الثانیہ ۱۳۰۸ ھ کو وِصال فرمایا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ |
625 | MUHAMMAD YAHYAH KANDHALWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مُحمد یحییٰ صاحب کاندھلویؒ ، برِّ صغیر پاک و ہِند کے ناموّر اولیاءکرام میں سے ہیں۔ تاریخی نام بُلند اختر تھا۔ ۱۲۸۷ ھ میں مولانا مُحمد اسمعیل صاحب کاندھلوی کے ہاں پیدا ہُوئے۔ طریقِ سلوک وِرثے میں پایا۔ صاحبِ کمال اور علم و عمل کے پہاڑ تھے۔ ۱۳۳۴ ھ میں وِصال فرمایا۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ |