Sr. | English Words | Urdu Words |
611 | MUHAMMAD ANWAR SHAH KASHMIRI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ علامہ مُحمد انور شاہ کشمیریؒ ، برِ صغیرِ پاک و ہند کے اولیائے کرام میں خاص مُقام رکھتے ہیں۔ سلسلہ نسب حضرت شیخ مسعُود نردریؒ کشمیری سے ملتا ہے۔ والد کا نام حضرت مولانا مُحمد مُعظم شاہ تھا۔ ۲۷۔ شوال المکّرم ۱۲۹۲ ھ بمقام دودھواں، لولاب کشمیر میں پیدا ہُوئے۔ ۱۳۲۳ ھ میں حج ادا کیا۔ دارالعلُوم دیو بند کے صدر مُدّرس رہے۔ صاحبِ کرامات و مُعجزات تھے۔ ۲۔صفر ۱۳۵۲ ھ کو وِصال فرمایا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ |
612 | Muhammad Bin Qasim fought bravely
R Phrase Report Error! | محمّد بن قاسم بہادری سے لڑے
|
613 | MUHAMMAD HASSAN AMRATSARI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مفتی محمد حسن امر تسریؒ ، برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ آپکو مخدُوم الامت کا لقب بھی ملا۔ ضلع کیمبل پور کے ایک موضع مل پور میں پیدا ہوئے۔ تاریخ پیدائیش معلوم نہیں۔ مشہُور مفتی تھے۔ لیکن آپ عُمر بھر مرض و آلام میں رہے۔ یہاں تک کہ ایک ٹانگ بھی کٹ گئی۔ فالج تک ہو گیا۔ تاہم صبر و شُکر بڑھتا گیا۔ لہٰذا صبر و قناعت کا پیکر تھے۔ ۱۶۔ ذی الحج ۱۳۸۰ ھ کو کراچی میں وِصال فرمایا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔ |
614 | muhammad however was responsible for both the theology of islam and its main ethical and moral principless R Phrase Report Error! | درحقیقت عربوں کی فتوحات کی پشت پر محرّک قوّت ہونے کی حیثیت سے آپ کو ہر زمانے کے با اثر سیاسی رہنماﺅں کی صف میں عظیم الشاّن رتبہ دیا جا سکتا ہے ۔ |
615 | MUHAMMAD IDREES KANDHALWI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | شیخ الحدیث و التفسیر، حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ ، برِّ صغیرِ پاک و ہند کے نامور اولیاء کرام میں آتے ہیں ۔ آپ ۱۲۔ ربیع الثانی ۱۳۱۷ ھ { ۱۹۰۰ صدی مسیحی } کو حضرت مولانا محمد اسمعیل صاحب کے ہاں شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۹ ء میں ہندوستان سے ہجرت فرما کر مستقل پاکستان آ بسے۔ کئی دفعہ حج ادا کیا۔ بہت سی تصانیف و تالیفات چھوڑیں ۔ ۸۔ رجب ۱۳۹۴ ھ { ۲۸۔ جولائی ۱۹۷۴ صدی مسیحی } کو وِصال فرمایا۔ |