Sr. | English Words | Urdu Words |
626 | MUHAMMAD YAQOOB NAN-WATWI SIDDIQUI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مُحمد یعقُوب نانوتوی صدیقی ؒ ۔ آپکے تاریخی نام منظُور احمد ، غُلام حُسین اور شمس الضحی۱، ہیں۔ آپ ۱۳۔ صفر ۱۲۴۹ ھ بمُطابق ۱۸۳۴ صدی مسیحی نانوتہ میں پیدا ہُوئے۔ والد کا نام مملُوک علی تھا۔ دارالعلُوم دیو بند کی صدارت کے عُہدے پر سب سے پہلے آپ ہی فائز ہُوئے اور ۱۸۸۶ ء تک اسی عُہدے پر رہے۔ پھر صدر المُدرسین بھی رھے۔ صُوفیانہ مسلک میں آپ حضرت حاجی امداداللّہ مہاجر مکّی کے خُلفاء مجازین میں سے تھے۔ آپ اُردُو ، فارسی اور عربی کے قادر الکلام شاعر بھی تھے۔ آپ نے ۳۔ ربیع الاول ۱۳۰۲ ھ { ۱۸۸۶ صدی مسیحی } کو اپنے آبائی وطن مالوف نانوتہ میں دائی اجل کو لبیک کہا۔ |
627 | MUHAMMAD YASEEN DIO-BANDI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا حافظ محمد یسٰین دیو بندیؒ ، برِّ صغِیرِ پاک و ہند کے نامور اولیاء کرام میں شامل ہیں۔ آپ ۱۲۸۲ ھ کو دیو بند ، ضلع سہارن پور میں پیدا ہُوئے۔ تاریخی نام اِفتخار ہے۔ سلسلہ نسب سیدنا حضرت عُثمانؒ سے جا ملتا ہے۔ آپ نے ۱۳۰۸ ھ تا ۱۳۵۳ ھ اعلیٰ تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ نیز آپ نے بُہت سی تصانیف چھوڑیں ہیں۔ ۹۔ صفر ۱۳۵۵ ھ ، بروز جُمعہ دیوبند میں وفات پائی۔ |
628 | MUHAMMAD ZAKARIAH KADHALWI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت شیخ الحدیث ، مولانا محمد زکریاہ کاندھلویؒ ، مولانا محمد یحییٰ صاحب کے بڑے صاحبزادے تھے۔ آپکا شُمار برِّ صغیر پاک و ہند کے چوٹی کے عُلماء میں ہوتا ہے۔ آپ ۱۱۔ رمضان ۱۳۱۵ ھ میں پیدا ہُوئے۔ ۳۳ ھ تک فارغ التحصیل ہو گئے۔ بُہت سی تصانیف چھوڑیں۔ آپکی تاریخ وفات معلُوم نہیں ہے۔ |
629 | MUHAMMAD ZAMIN SHAHEED R Noun, Name, Islamic Law Report Error! | حضرت حافظ مُحمد ضامن صاحب شہیدؒ، ۱۲۲۵ اور ۱۲۳۰ کے درمیان پیدا ہُوئے۔ آپ مُستند تعلیم یافتہ نہ تھے۔ آپکا ذِکرِ خیر دارالعلُوم دیوبند میں تواتر کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ اتباع سُنت اور استیصالِ بِدعت میں بُہت آگے تھے۔ سلسلہ سلوک میں چشتیہ خاندان سے تعلق تھا۔ نسب کے اعتبار سے آپکا سلسلہ حضرت عُمر فارُوقِ اعظم کے ساتھ جا ملتا ہے۔ ۲۴۔مُحرم الحرام، ۱۲۷۴ پیر کے دِن ظُہر کے وقت شربتِ شہادت نوش فرمایا۔ بوقتِ شہادت عُمر ۴۵ سال تھی۔ |
630 | MUHAMMAD [ S A A W W ] R Noun, Name, Holy Quranic Report Error! | سُورۃ مُحمدﷺ ، قُرانِ پاک کی سینتالیسویں [ ۴۷ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۲ ہے۔ اکثر مُفّسرین کے مُطابق آیت نمبر ۱۸ ھِجرت کے دوران نازل ہُوئی۔ یہ سُورۃ مُبارکہ مدینہ شریف میں نازل ہُوئی اور ۳۸ آیات پر مُشتمل ہے۔ |