Sr. | English Words | Urdu Words |
2146 |
Do they have feet to walk on, or hands to hold with, or eyes to see and ears to hear with? Say to them: \"Call your compeers, and work out a plot against me, and do not give me time[Q 7-195] R Holy Quranic
Report Error!
|
بھلا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں؟ کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو بلالو اور میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنی ہو) کرلو اور مجھے کچھ مہلت بھی نہ دو (پھر دیکھو کہ وہ میرا کیا کرسکتے ہیں) |
2147 |
Who then really shows you the way in the darkness of the desert and the sea? And who sends breezes bringing news of His benevolence? Is there any other god along with God? He is far too exalted for what they associate with Him[Q 27-63] R Holy Quranic
Report Error!
|
بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں)۔ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے |
2148 |
Have you never thought of men who went out of their homes as a measure of safety against death, and they were thousands, to whom God said: \"Die,\" then restored them to life? Indeed God bestows His blessings on men; only most men are not grateful[Q 1-243 R Holy Quranic
Report Error!
|
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو (شمار میں) ہزاروں ہی تھے اور موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل بھاگے تھے۔ تو خدا نے ان کو حکم دیا کہ مرجاؤ۔ پھر ان کو زندہ بھی کردیا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا لوگوں پر مہربانی رکھتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے |
2149 |
And why should I fear those you associate with Him when you fear not associating others with God for which He has sent down no sanction? Tell me, whose way is the way of peace, if you have the knowledge[Q 6-81] R Holy Quranic
Report Error!
|
بھلا میں ان چیزوں سے جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو کیونکرڈروں جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ خدا کے ساتھ شریک بناتے ہو جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اب دونوں فریق میں سے کون سا فریق امن (اور جمعیت خاطر) کا مستحق ہے۔ اگر سمجھ رکھتے ہو (تو بتاؤ) |
2150 |
Who hears the cry of the anguished (soul) when it calls to Him, and relieves its suffering? And who made you trustees on the earth? Is there any other god along with God? How little it is that you reflect[Q 27-62] R Holy Quranic
Report Error!
|
بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو |