Sr. | English Words | Urdu Words |
526 | ABDUL-QADIR RAE-PURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ ، کا شمار برِّ صغیر پاک و ہند کے نامور اولیاء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ ۱۲۹۵ ھ میں ضلع کیمبل پور، موضع ڈھڈیاں میں پیدا ہوئے۔ ریاضت و مُراکبہ میں بہت آگے تھے۔ باطل فرقوں کے رد میں کتابیں لکھوائیں۔ ، قادیانیت ، خصُوصی تالیف ہے۔ ۱۴۔ ربیع الاول ۱۳۸۲ ھ کو لاہور میں وِصال فرمایا۔ |
527 | ABDUL-RAHIM , RAE-PURI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا عبدالرحیم رائے پوریؒ ، تگری، ضلع انبالہ کے تھے۔ بعد میں سہارن پور آ بسے۔ آپکی تاریخِ پیدائیش معلُوم نہیں۔ دارالعلُوم دیو بند کی مجلسِ شوُریٰ کے ممبر رہے۔ نہایت زُرگ و مُتقی اور با خُدا تھے۔ سہارن پور کے مفاضات اور پنجاب کے اکثر اضلاع میں قُرآنی مدارس کے مُہتمم رہے۔ ۲۵۔ ربیع الثانی۱۳۳۷ ھ {۱۹۱۹ء} کو وِصال فرمایا۔ |
528 | ABDUL-REHMAN R Name Report Error! | عبدالرحمن : اللہ توالی کا بندہ ۔ رحمن کا بندہ ۔ |
529 | ABDUL-REHMAN KAMILPURI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | شیخ العصر، حضرت مولانا عبدالرحٰمن کاملپوریؒ ، برِّ صغیر کے نامور اولیاء کرام کی فہرست میں آتے ہیں۔ آپ کی پیدائیش ۲۷۔ اگست ۱۸۸۲ {صدی مسیحی }کو ضلع کیمبل پور میں ہُوئی۔ ۱۳۲۱ ھ میں مدرسہ مظاہر العلوم سے فارغ التحصیل ہوئے۔ ۱۹۳۶ ء میں حج ادا کیا۔ ۳۱۔ دسمبر ۱۹۶۵ ء کو وِصال فرمایا۔ |
530 | ABDULKARIM GAMTHALWI [ WALI , SAINT ] R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرت مولانا مُفتی عبدالکریم گمتھلویؒ ، برِّ صغیر کے بُلند پایہ اولیاء کرام کی فہرست میں آتے ہیں ۔ آپکی ولادت ۱۵۔ محرم الحرام ۱۳۱۵ ھ میں آپکے ننھیال موضع کنگڑی ضلع کرنال میں ہُوئی۔ تقریباّ ایک سو مکاتب و مدارس قائم کئے۔ ۱۳۲۵ ھ میں حرمین شریف گئے۔ ۹۔ رجب ۱۳۶۸ ھ {۸۔ مئی ۱۹۴۸ صدی مسیحی} کو وصال فرمایا۔ |