5794 | SHUAIB [ P B U H ] R Noun, Name, Holy Quranic, Holy Biblical Report Error! | سیَدنا حَضرت شعیب علیہ الاسلام ابن میکیل بن یشجن، مدین اور اصحاب ایکہ کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے تھے۔ آپکا اصل نام حوباب تھا۔ قُرانِ پاک کی چھَے سُورتوں میں آپکا ذِکر آیا ہے۔ سُورۃ الاعراف ، توبہ ، ہود ، اَلحج ، اَلشُعراء ، اور العنکبُوت۔ آپکا نام ۱۱ مرتبہ لیا گیا ہے۔ قوم مدین اور اصحاب الایکہ شرارتوں اور بدیانتی { خاص طور پر اشیاءتجارت کے ناپ تول میں بے ایمانی } میں مُبتلا تھے۔ آپ نے اُنہیں راہِ حق کی تعلیم دی، مگر قوم نے اُن کا مذاق اُڑایا۔ آخر کار خُدا تعالے۱ کا عذاب {زلزلہ} آ پڑا۔ تا ہم ایمان لانے والوں کو اللّہ تعالے۱ نے بچا لیا۔ آپکی نماز اور گریہ زاری مشہُور ہے۔ آپ نے ۱۴۰ برس کی عُمر میں مکّہ مُعظّمہ میں وفات پائی۔ |