Sr. | English Words | Urdu Words |
2931 | LITHIUM FLUORIDE R
Report Error! | لیتھیم فلورائیڈ ۔ لیتھیم کاربونیٹ پر ہائیڈ رو فلورک ایسڈ کے عمل سے حاصل ہونے والا نمک ہے ۔ اسے پاٹری میں چمک لانے شیشہ بنانے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے ۔ پورسلین انیمل کو تزابیت کے اثرات سے بچانے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں ۔ |
2932 | LITHIUM HYDROGEN CARBONATE R
Report Error! | لیتھیم ہائیڈروجن کاربونیٹ ۔ ایک مرکب جو صرف اس محلول کے حوالے سے معروف ہے جو لیتھیم کاربونیٹ میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گزار نے پر بنتا ہے یہ محلول لیھیاواٹر کے نام سے مشہور ہے ۔ اور بکریوں کے لیے بنائی جانے والی ادوایات میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
2933 | LITHIUM HYDROXIDE R
Report Error! | لیتھیم ہائیڈروآکسائیڈ ۔ این ہائیڈروس لیتھیم آکسائیڈ ہے جسے LiOH.H2Oکے ہائیڈر یٹیڈ کرسٹل کو گرم کرنے سے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ L i O H . H 2 O کا حصول بریٹا واٹر اور لیتھیم سلفیٹ کے عمل سے ممکن ہوتا ہے ۔ |
2934 | LITHIUM NITRAT R
Report Error! | لتھیئم نائٹریٹ ۔ کاربونیٹ کو ناٹرک ایسڈ میں تحلیل کر کے یہ مرکب حاصل کیاجاتا ہے ۔ گرم کرنے پر لتھیئم اور آکسیجن میں تقسیم ہو جاتا ہے پانی اور الکوحل میں خوب حل پذیر ہے ۔ |
2935 | LITHIUM NITRIDE R
Report Error! | لتھیئم نائٹرائیڈ ۔ لتھیئم معمولی درجہ حرارت پر بھی نائٹروجن میں مدغم ہوجاتی ہے نائٹروجن میں گرم کرنے پر اسکا عمل سرعت سے مکمل ہوجاتا ہے پانی کے ساتھ تعامل لتھیئم ہائیڈروآکسائیڈ اور امونیا مہیا کرتا ہے ۔ |