Sr. | English Words | Urdu Words |
3966 | He said: \"O my people, think. If I have a clear proof from my Lord, and He has bestowed on me His grace, though unknown to you, can we force it upon you when you are averse[Q 11-28] R Holy Quranic Report Error! | انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو |
3967 | He said: \"O son, do not narrate your dream to your brothers, or they will plot against you. Surely Satan is man´s acknowledged foe[Q 12-5] R Holy Quranic Report Error! | انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے |
3968 | He said: \"Only God has the knowledge. I only convey to you what I have been sent with. But I see you are a foolish people[Q 46-23] R Holy Quranic Report Error! | (انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام)دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو |
3969 | He said: \"Sow as usual for seven years, and after reaping leave the corn in the ears, except the little you need for food[Q 12-47] R Holy Quranic Report Error! | انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی کرتے رہوگے تو جو (غلّہ) کاٹو تو تھوڑے سے غلّے کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دینا |
3970 | He said: \"Surely Lot is there.\" They answered: \"We know who is there. We are to save him and his family except his wife, for she is one of those who will stay behind[Q 29-32] R Holy Quranic Report Error! | ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی |