Sr. | English Words | Urdu Words |
3846 | ALUMINIUM FLUORIDE ( ALF ) R
Report Error! | ایلو مینیم فلورائیڈ ۔ ایک بے رنگ مادہ ( al (oh پر hf کے عمل سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ یہ بے عمل مادہ بہت سے محلولوں میں غیر حل پذیر ہوتا ہے ۔ |
3847 | aluminium hydroxide R Phrase Report Error! | ایلومینیم ہائیڈ روکسائیڈ : ایک سفید سفوف جو آگ بجانے میں کام آتا ہے اور رنگ سازی میں مار ڈینٹ یا رنگ چسپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ ناسور کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ جسم میں جذب نہیں ہوتا اس لئے بے ضرر ہے ۔ |
3848 | ALUMINIUM HYDROXIDE R Noun Report Error! | ایلومینیم ہائیڈرو آکسائیڈ ۔ دیر تک موءثر رہنے والا تیزاب توڑ خصوصاً اعضائے انہضام کے زخم میں استعمال ہوتے وقت اسے کریم کی صورت میں دیا جاتا ہے ۔ اس کے دیر تک استعمال سے اساسوں کے بڑھ جانے کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ یہ جذب نہیں ہوتا ۔ |
3849 | ALUMINIUM HYDROXIDE, AL (OH) .
R
Report Error! | ایلو مینیم ہائیڈ رواکسائیڈ ۔ ایک سفید رنگ کا سفوف جوبے رنگ جیلی کے رسوب سے ایلو مینیم سالٹس کا محلول امونیا کے محلول میں شامل کرکے تیار کیا جاتا ہے ۔ ایلو مینیم ہائیڈرو اکسائیڈ کے جیل 500- 200 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر جزوی طور پر خشک ہو جاتے ہیں ۔ یہ اعلی درجہ کے خشک کرنے والے عامل ، عمل انگیز اور جاذب ہوتے ہیں ۔ ( ایلو مینا جیل ) ۔ ایلو مینیم ہائیڈ رواکسائیڈ دو تعاملہ اور ایسڈز الکلیوں میں حل ہو جاتا ہے ۔
|
3850 | ALUMINIUM NITRATE R
Report Error! | ایلو مینیم نائیڑیٹ ۔ ایک سفید رنگ کا ٹھوس مادہ جو ایلو مینیم ہائیڈ رواکسائیڈ کے تازہ رسوب کو ہلکے نائڑیٹ ایسڈ میں شامل کرکے یا ایلو مینیم سلفیٹ اور لیڈ نائڑیٹ کے محلول کو فلڑ کرکے اور لیڈ سلفیٹ الگ کرکے حاصل کیا جاتا ہے ۔اسے رنگنے اور گیس مینٹل تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ |