1283 | MEHMOOD HASAN DIO-BANDI R Noun, Name, Islamic Law, Historical Report Error! | حضرتِ شیخ الہند مولانا محمُود حسن دیو بندیؒ ، ۱۲۶۸ ھ { ۱۸۵۱ء } میں مولانا ذوالفقار علیؒ کے ہاں بریلی میں پیدا ہُوئے۔ دار العلُوم دیو بند کے سب سے پہلے شاگرد تھے۔ ۱۲۹۰ ھ { ۱۸۷۳ء } میں فارغ التحصیل ہُوئے۔ ۱۳۰۵ ھ میں دارالعلُوم کے صدر مُدّرس بنے۔ ۱۳۳۳ ھ { ۱۹۱۵ء } میں فریضہ حج ادا کیا۔ ۲۲۔ صفر ۱۳۳۵ ھ میں حراست میں لئے گئے اور ۱۵۔ فروری ۱۹۱۷ ء میں مالٹا میں نظر بند کر دیا گیا۔ ۸۔ جُون ۱۹۲۰ ء کو رہا ہُوئے۔ ۳۰۔ نومبر ۱۹۲۰ ء کو وِصال فرمایا اور دارالعلُوم دیو بند میں مدفُون ہیں ۔ |