Sr. | English Words | Urdu Words |
561 | POLARIZABILITY R
Report Error! | تقطیبیت ۔ جب ایک مالیکیول کسی برقی میدان میں رکھاجاتا ہے تو الیکٹران میں نیوکلی سے ہٹنے کا رجحان پیدا ہو جاتا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں مالیکیول میں دو قطبہ پیدا ہوتا ہے ۔ مالیکیول کی تقطیب ، دو قطبی میدان کی طاقت برقی تقطیب اور ایٹمی تقطیب کو بھی حجم کی اکائیوں کی تقطیبیت کہا جاتا ہے ۔ |
562 | POLARIZABLE R Adjective Report Error! | قابِلِ تَقطِيب ۔ |
563 | POLARIZATION R
Report Error! | تقطیب ۔ ایک آڑی لہر کے ارتعاش میں ایسی رکاوٹ یا پابندی جس سے ارتعاش ایک اکلوتے پلین میں رُونما ہو ۔ تقطیب کی اہم اقسام درج ذیل ہیں ۔ سمتی تقطیب ۔ اس تقطیب میں دوقطبہ مالیکیول جو جب برقی میدان میں رکھا جاتا ہے تو وہ خود کو اس میدان میں مخصوص سمت سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
الیکٹران تقطیب: ہر مالیکیول میں موجود الیکٹرانز میدان کے مثبت قطب کی طرف معمولی سا مُڑ جاتے ہیں ۔
ایٹمی تقطیب : مثبت تبدیلی رکھنے والے نیوکلی ایک دوسرے کی طرف معمولی سا ہٹ جاتے ہیں ۔
مالیکیولی تقطیب ؛ اس میں سمتی تقطیب ، برقی تقطیب اور ایٹمی تقطیب بیک وقت رونُما ہوتی ہیں ۔ |
564 | polarization R Phrase Report Error! | تقطیب نور کا زاویہ ، تقطیمی زاویہ : ڈائی الیکٹرک واسطے سے انعکاس کا زاویہ (مثلاً شیشہ ) جس پر منعکس شعاع مکمل طور پر پولرائزائڈ ہوتی ہے ۔ ارتعاش کی پلین واقع پلین پر قائمہ زاویوں پر ہوتی ہے ۔ |
565 | POLARIZATION R Noun Report Error! | تَقطِيب ۔ تَقطيبِ نُور ۔ قُطبِيَت کی پَيداوار ۔ قُطبِيَت کا حَصُول ۔ |